لاہور:عمران خان کرپشن کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں ،سمری صدرکو بھجوادی گی ، باغی ٹی وی کےمطابق یوٹیوب چینل حقائق پربات کرتے ہوئے معروف شخصیت شہزادہ عالمگیرنے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے یوٹیوب چینل حقائق ٹی وی کے اینکرمصطفیٰ احسان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکہ وہ بڑے وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے کرپشن مافیا کے خلاف تمام تروسائل بروئے کارلانے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ بھی فیصلہ کیا ہےکہ وہ کسی سے نہ ڈرے گا اورنہ ہی جھکے گا،
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہزادہ عالمگیر کا دعویٰ#ImranKhan #IK pic.twitter.com/g8MqGposwn
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 8, 2020
باغی ٹی وی کوموصول ہونے والی ایک ویڈیوپیغام میں شہزادہ عالمگیرمصطفیٰ احسان سے کہتے ہیں کہ ایک طرف اپوزیشن نے ان ہاوس تبدیلی کا پروگرام بنایا ہے تو دوسری طرف عمران خان نے صدرپاکستان کواسمبلیاں توڑنے کی سمری بجھوا دی ہے ،
شہزادہ عالمگیر کا کہنا ہےکہ عمران خان اس سمری پرعمل کرتے ہوئے اسمبیلیاں توڑ سکتے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ عمران خان کو اس بات کا قوی یقین ہےکہ پڑھا لکھا طبقہ اوراس ملک کی عوام اس کے ساتھ ہے