شیخ رشید کی صحت کے متعلق خبر آگئی
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کو کورونا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹروں کے کہنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کورونا مرض میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، قبل ازیں کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب انہیں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 2 روز قبل شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور شیخ رشید کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے جلد وفاقی کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت کی امید کا اظہار کیا تھا۔ آرمی چیف نے شیخ رشید کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور پاک آرمی کی میڈیکل سہولیات سے استفادے کی پیشکش کی تھی۔
اس سے قبل یہ خبر تھی کہ باغی ٹی وی کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد شیخ رشید کو راولپنڈی ملٹری ہسپتال شفٹ۔کچھ دن قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔راولپنڈی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل شیخ رشید کوکرونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کوآئسولیشن میں رکھ لیا تھا
ذرائع کےمطابق اس کے باوجود شیخ رشید کی طبعیت ناسازہوگئی تو انہیں فی الفورراولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہسپتال پہچنے کے بعد ان کا علاج معالجہ شروع ہوگیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشید کوابھی تھوڑی دیر پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
کرونا وائرس کے شکارہونے کے بعد شیخ رشید کی حالت تشویشناک!ملٹری ہسپتال داخل