جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے میں آ گیا، شیخ رشید کا دعویٰ
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 5 نئی فریٹ ٹرینیں چلانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلویزکی بہتری کیلئے کنٹریکٹ پربھرتیاں کی جائیں گی .
وزیراعظم کے دورہ سے قبل شیخ رشید میانوالی میں کیا کرتے رہے؟
لاہور والوں کو ایسا ماحول دیں گے کہ لاہور والے کہیں گے کہ کسی نے کام کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیز کو ٹھیکہ دیں گے ،پانچ رکنی اس کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، دو وکیل بھی اس میں شامل ہوں گے تا کہ بہتر فیصلہ ہو سکے.
15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید
وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جتنی خدمت ممکن ہوئی کم کریں گے، ہم خدمت کرنے آئے ہیں، ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے، مسافر ٹرینیں چلائیں، باتیں کرنے والے ریکارڈ نکال کر دیکھیں .
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلویزکی بہتری کیلئے کنٹریکٹ پربھرتیاں کی جائیں گی ،اگست تک70لاکھ مسافرہوجائیں گے ،مسافروں میں اضافہ ہوگیا ہے ،6ماہ بعدریلویز ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیاجائےگا،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے، امریکا کی سپورٹ مل جاتی ہے تو حکومت پانچ دس سال اکانومی کی بہتری کے لئے کام کرے گی، دنیا میں عمران خان کی کریڈٹ حاصل ہے کہ وہ ایماندار ہے. ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے.
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
شیخ رشید احمد نے کہا نوے سو دن اہم ہیں، جو جتنا بڑا چیخا ہے ان کا کیس قریب ہے، ملک میں تمام چوروں کو ٹکٹکی لگے گی. انڈیا کو افغانستان کی ستر سالہ سیاست سے حکومت نے اٹھا کر باہر پھینک دیا، مین افغانستان اور کشمیر کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے میں آ گیا ہے.
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہے لیکن سب پتہ ہے کہ ان کی زمین کس کی ہے، شیخ رشید کے ہوتے ہوئے مدرسوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ سکتا، میں ختم نبوت کا سپاہی ہوں،