جامشورو:شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی وزیراعلی سندھ سے رات گئے ملاقات کیوں ؟ اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں سی ایم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ نے شیخ الجامعہ سندھ کو یونیورسٹی کی بہتری و تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت کو علم ہے کہ جامعہ سندھ صوبے کی بڑا تعلیمی ادارہ ہے، اس کی تعلیمی و تحقیقی معیار کی بلندی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ جامعہ سندھ صوبے بھر کے متوسط طبقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، ہمیں مل کر یہاں کی تعلیمی معیار کو پروان چڑھایا جائے گا، وائس چانسلر کی ہر ممکن مدد کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو ایک ممتاز پروفیسر اور تجربیکار ایڈمنسٹریٹر ہیں، انہیں میرٹ پر جامعہ سندھ کی ذمیواری تفویض کی گئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ذاتی طور پر سندھ یونیورسٹی آنے کی خواہش ہے، جلد دورہ کرونگا:مجھے ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی بطور شیخ الجامعہ سندھ صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، جامعہ کو اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا مرکز بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں، حکومت بھرپور تعاون کریگی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ یونیورسٹی کی تمام ضروریات ترجیحی بنیاد پر پوری کی جائیں گی:اس موقع پر وزیراعلیٰ کو نئے منتخب شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے وزیراعلیٰ کو جامعہ سندھ کو درپیش چیلینجز پر مفصل بریفنگ دی
: ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کہا کہ جامعہ سندھ کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گےجامعہ سندھ کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا








