شیخ رشید کی پیشنگوئی درست نکلی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کب جا رہے ہیں؟ اعلان ہو گیا

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ و کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا فضل الرحمن 19ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد کے علاقہ شاہناڑہ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 19ستمبر بروز جمعرات مظفرآباد میں عظیم الشان آزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ کانفرنس جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ہوگی اور اس کے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمن ہوں گے۔

مولانا امتیاز عباسی کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر کانفرنس سے آزادکشمیر کی دیگر ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان خطاب کریں گے ،قبل ازیں جے یو آئی کے اجلاس میں کشمیر کانفرنس کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے کارکنان شرکت کریں گے جبکہ مہاجرین جموں وکشمیر اور مجاہدین جموں وکشمیر ،حریت قائدین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

جے یوآئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر بے شمار حریت پسندوں کو شہید کردیا گیا ہے اور ان کے جنازوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس صورتحال میں اقوام عالم خصوصاً اقوام متحدہ کا کردار نہایت شرمناک ہے کیونکہ آزادی مانگنے والے مسلمان ہیں اور ان کے حق میں دنیا کے لب سی چکے ہیں جبکہ ہمارے وکیل پاکستان نے بھی اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا اب اسلام آبا د کی جانب مارچ کی بجائے کشمیر مارچ کریں گے ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ دس محرم کے بعد دوبارہ کشمیر جا رہے ہیں اور اب مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ہوں گے، کشمیر پر تمام جماعتیں ایک ہونے والی ہیں

Comments are closed.