مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

پنجاب میں فلیجل، ٹراماڈول اور میٹرنیڈازول پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب میں 8 غیرمحفوظ ادویات پر...

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد عید جیل میں گزاریں گے

شیخ راشد کو آج عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے شیخ راشد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، شیخ راشد شفیق کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری و کارکنان بھی یکجہتی کے لئے عدالت کے باہرموجود تھے،پی ٹی آئی کارکنان نے کچہری گیٹ پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی عید کے دوسرے دن شیخ راشد شفیق کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا

دوسری جانب وکلا کی ٹیم شیخ راشد شفیق سے ملکر ضمانت کی درخواست دائرکرے گی، اٹک سے ضمانت ہو گئی تو فیصل آباد پولیس شیخ راشد شفیق کو گرفتار کرنے کے لئے تیار ہے،

گزشتہ روز شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، ایک مقدمہ اٹک میں بھی درج کیا گیا ہے

مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ ہونے والے نازیبا سلوک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آیا ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اس وقت سعودی عرب میں تھے نازیبا واقعہ ہوا تو اسکے بعد شیخ راشد شفیق نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ شیخ راشد ہی اس واقعے میں ملوث ہیں اور شیخ رشید کے کہنے پر انہوں نے ایسا کیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ کہ یہ لوگ حرم جائیں، دیکھئے انکے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، شیخ رشید بھی کراچی جلسہ کے بعد عمرہ کر کے آئے ہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لوگوں کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا اور اس مین عمران خان کے ایک قریبی دوست بھی شامل ہیں

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan