بلندوبانگ دعوے کرنیوالے شیخ رشید کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا۔عوام مایوس،وزیراعظم سے اپیل

0
47

۔وزیر ریلوے کے حکم کے باوجودنجی کمپنی نے مسافرٹرینوں کے کرائیوں اور بلٹی میں ہونے والا اضافہ واپس نہ لیا
شیخ رشید کے حکم کے باجود نہ ہی ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا،
نجی کمپنی نے غیرقانونی طور پر بچوں و بزرگوں کے آدھے ٹکٹ کوبھی ختم کردیا،
ریلوے مسافر ٹرینیوں کے کرائیوں میں اضافہ پر عوام نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی،
نجی ایس جمیل اینڈ کمپنی نے نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرنیوں کی کرائیوں میں غیرقانونی اضافہ کیا ہے
آج اتوار ہے کل موقف بھیجیں گے، ترجمان ریلوے

اسلام آباد،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حکم کے باوجودنجی کمپنی کی طرف سے کرائیوں میں 70فیصد اورسامان کی بلٹی کے کرائے میں غیرقانی 13سو فیصد تک ہونے والا اضافہ واپس نہ لیاجاسکااور نہ ہی ریلوے سٹیشنوں پر کرائے نامے اویزاں کئے اور نہ ہی نجی کمپنی کوجرمانہ کیاجاسکا،نجی کمپنی نے غیرقانونی طور پر بچوں و بزرگوں کے آدھے ٹکٹ کوبھی ختم کردیا،ریلوے مسافر ٹرینیوں کے کرائیوں میں اضافہ پر عوام نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی،نجی ایس جمیل اینڈ کمپنی نے نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرنیوں کی کرائیوں میں غیرقانونی اضافہ کیا ہے۔ترجمان ریلوے نے رابطہ کرنے پر کہاکہ آج اتوار ہے کل موقف بھیجیں گے۔رپورٹ کے مطابق نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرینیوں جس میں مہر ایکسپریس،اٹک ایکسپریس،جنڈ ایکسپریس فیض احمد فیض اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں کے کرائیوں میں نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو نے 70فیصد تک جبکہ سامان کی بلٹی کے ریٹس میں 13سو فیصد تک اضافہ کیاگیا تھا میڈیا میں خبر آنے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکواٹر میں 10اکتوبر کوکرائیوں میں اضافہ ثابت ہونے پر اعلان کیاتھاکہ اگر دوبارہ غیرقانونی اضافہ کیاگیاتو 24گھنٹوں میں ٹرین واپس لے لیں گے اور جرمانہ کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی جس کی ابھی تک رپورٹ سامنے نہیں آئی اس کے بعد دوبارہ26نومبرکو دوبارہ انکشاف ہوا کہ نجی کمپنی سامان کی بلٹی پر مسافروں سے غیرقانونی طور پر 13سو فیصد تک اضافی کرائے لے رہی ہے جس کادوبارہ وفاقی وزیر نے نوٹس لیا اور 28نومبر کودوبارہ لاہور ہیڈکواٹر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بجی کمپنی کو جرمانہ کیاجائے اور کرائے نامے ریلوے سٹیشنوں پر اویزاں کئے جائیں گے۔ایک ہفتہ گزارنے کے باوجود وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کے اس فیصلے پر بھی عمل نہیں ہوسکا نہ نجی کمپنی کوجرمانہ کیاگیاور نہ ہی ریلوے سٹیشنوں پر کرائے اویزاں کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مہرایکسپریس کا جہاں پر کرایہ سرکاری 350تھا اس کو بڑھاکر480روپے کردیاہے راولپنڈی سے کلورکوٹ کاکرایہ 550روپے کردیاگیاہے جبکہ سرکاری کرایہ 350روپے ہے،جبکہ بچوں کاکرایہ 175کے بجائے 270روپے لیاجارہاہے۔اس طرح اٹک ایکسپریس،جنڈ ایکسپریس،فیض احمدفیض اور لاثانی کابھی کرایہ کم نہ ہوسکا۔ اس کے ساتھ مسافروں سے اپنے ساتھ اگر زندہ مرغا یاکبوتر ہاتھ میں پکڑے ہوں تواس کابھی فی مرغا وکبوتر 200سے 300روپے لیے جارہے ہیں جہاں پر عام ٹکٹ کاکرایہ سو روپے بھی ہوتو وہاں بھی اس قدر زیادہ ریٹس لیے جارہے ہیں،نجی کمپنی کی طرف سے اضافی کرائے پر عوام کوتنگ کرنے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ بدتمیری معمول بن گئی ہے۔عوام نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ نجی ریلوے کمپنی ایس جمیل اینڈ کو کی طر ف سے کرائیوں میں غیرقانونی اضافے کانوٹس لیں اور نجی کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے باربارموقف لینے کی کوشش کی مگر انہوں نے کسی قسم کاموقف نہیں دیا باجود کے ایک ہفتہ تک مسلسل ان سے موقف لینے کیلیے رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے آخر میں کہاکہ آج اتوار ہے کل موقف بھیجیں گے۔(محمداویس ،اسلام آباد)

Leave a reply