شیخ‌رشید کو اعلیٰ شخصیات نے فون کر کے ان کی صحت بارے دریا فت کیا

باغی ٹی وی : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اعلی شخصیات نے فون کیے اور صحت و عافیت کے پیغامات دیے اس سلسلے میں‌صدر پاکستان جناب عارف علوی ، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فون کر کے صحت کے بارے میں دریافت کیا

گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے شیخ رشید احمد کو فون کیا اسی طرح‌تحریک منہاج القرآن کے چیرمین طاہرالقادری نے فون کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا۔

پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب باؤ جنگ نے فون کیا اور پھولوں کا گلدستہ شیخ رشید احمد کزشتہ تین روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سیلف ائیسولیشن میں ہیں۔

اعلی حکومتی اور دیگرشخصیات شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان سب کو جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں آپ کی دعاوں کا شکر گزار ہوں –

Shares: