باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں ن لیگی رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پشاور مسجد دھماکے کے وقت حکومت کہیں نظر نہیں آتی،
مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پشاور کیوں نہیں گئے؟ آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہونے والا ہے،شیخ رشید کو کیسے پتا چل گیا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوگا،
مشاہد اللہ کی تقریر کے دوران سینیٹر عتیق کی کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے واقعے پر تقریر ہورہی ہے اور یہ کورم کی نشاندہی کر رہے ہیں،
عتیق شیخ نے کہا کہ میں اپنے ایجنڈے کےانتظار میں بیٹھا ہوں اورکورم نہیں ہے ،عتیق شیخ اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،عتیق شیخ نے کہا کہ ذاتیات کی بات نہ کریں نہیں تو بات بہت دور تک جائے گی،
سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا، اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے نے اے پی ایس سانحے کا زخم تازہ کردیا ہے، مدرسے کے علما کو انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا،خدشات کے باوجود مدرسے کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، دھماکہ کے باوجود وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور گورنر وہاں نہیں گئے،
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدرسوں کو سیکیورٹی دیں ،وزیر اعظم کو شہید بچوں کا حساب دینا ہوگا ہماری مساجد، مدرسے رسک پر ہیں،
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہ پہلے پیسے دیں، ہم انہیں پوری سیکیورٹی دیں گے،پشاور کے سانحے پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے، ہمیں اپنے اداروں کو سپورٹ کرنا ہے، ایسے بیانیہ نہیں دینا چاہیے جو جس سے ملک میں افراتفری ہو،
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ کے سیکرٹریٹ میں انصاف اور شفافیت نہیں ہے،پشاور واقعےکے فورا بعد27 تاریخ کو تحریک التوا پیش کی ہے،آپ کہتے ہیں قانون کے مطابق آئیں، پشاور واقعے پر تحریک التوا جمع کی،آج آپ کے ایجنڈے پر وہی تحریک التوا ہونی چاہیے تھی، چیئرمین صاحب یہ واقعہ اچانک نہیں ہوا، مدرسے والوں کو تین دن پہلے حملے کا بتایا گیا تھا،شبلی فراز نے کہا ہم ایشو پر بات کرنا چاہتےہیں مجھے یقین تھا پشاور سانحہ پر بات کریں گے مجھے حیرانی ہوئی کہ انھوں نے گوجرانوالہ کی بات کی، لیکن پشاور کی بات نہیں کی، کیا حکومت کا فرض نہیں تھا کہ مدرسہ اور مسجد کو سیکیورٹی دیتے،
ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل
مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز
یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے
پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان
پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا
پشاور دھماکہ، زخمیوں میں اضافہ،ہدف کون تھا؟ مدرسہ مہتمم نے کا بیان آ گیا
مدرسہ دھماکہ،سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ ہو گئے، نواز شریف
وفاقی کابینہ اجلاس، پشاور مدرسہ حملے بارے کیا ہوئی بات؟
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 8 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں








