شیخ رشید نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیے

ریڈ زون کے علاوہ تمام ناک جات کو موبائل ناکہ جات کے نظام میں تبدیل کردیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے احکامات پر ریڈ زون کے علاوہ تمام ناک جات کو موبائل ناکہ جات میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں ،باقاعدہ طور موبائل ناکہ جات نے کام شروع کردیا ہے،موبائل ناک جات کے ذریعے مشکوک افراد و گاڑیوں کی نگرانی کی جائے گی

‏وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس لائن ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ ‎نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لئے دعا کی۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر داخلہ کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی۔

Comments are closed.