شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا ، ایساکس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی : سیاست کا باغی جاوید ہاشمی ایک بار پھر بول پڑا اور تحریک انصاف کے اندر کی کہانی سنا دی. سینِئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اور شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے اور ہر وزیر دوسرے وزیر سے کھل کر جبگ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے. اتحادی الگ ہونے کی دھمکیاں‌ دے رہے ہیں اور پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بن گیا ہے .

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔

Shares: