اسلام آباد :کرونا وائرس سے بچاوکی مہم اورکوششیں جاری : وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان،باغی ٹی وی کےمطابق وزارت ریلوے نے کرو نا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مجموعی طور پر اپ اینڈ ڈاون کی 34 ٹرینیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس ضمن میں 11 ( اپ ڈاون کی 22) مزید مسافر ٹرینیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔یہ ٹرینیں 25 مارچ سے بند کی جارہی ہیں۔اس سے پہلے 6 ( اپ ڈاون کی 12) ٹرینیں 22 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی تھیں
25 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں میں
• لاہور۔کراچی۔لاہور کے مابین چلنے والی جناح ایکسپریس 31UP/32DN
• راولپنڈی۔کراچی کے مابین چلنے والی سر سید ایکسپریس 35UP/36DN
• کوئٹہ۔کراچی کے مابین چلنے والی بولان میل 3UP/4DN
• کوٹری ۔روہڑی کے مابین چلنے والی موئنجودڑو 213UP/214DN
• راولپنڈی۔ملتان کے مابین چلنے والی تھل ایکسپریس 129UP/130DN
• میرپورخاص۔کھوکھروپار کے مابین چلنے والی ماروی ایکسپریس 335UP/336DN
• لاہور۔ملتان کے مابین چلنے والی موسیٰ پاک 115UP/116DN
• سرگودھا۔لالہ موسی کے مابین چلنے والی چناب ایکسپریس 135UP/136DN
• ملتان۔فیصل آباد کے مابین چلنے والی فیصل آباد ایکسپریس 173UP/174DN
• حیدرآباد۔ بدین کے مابین چلنے والی سمن سرکار 155UP/156DN
• اور لاہور۔فیصل آبادکے مابین چلنے والی فیصل ایکسپریس 119UP/120DN شامل ہیں
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی طرف سے جن مزید 24 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کی ابھی تک تفصیلات نہیں بتائی گئیں








