شیخ رشید کچے کے علاقے میں آئیں:مراد علی شاہ نے یہ بات کیوں کہی؟

0
36

کراچی :شیخ رشید کچے کے علاقے میں آئیں:مراد علی شاہ نے یہ بات کیوں کہی؟،اطلاعات کے مطابق ایک طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی آمد سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔تودوسری طرف ایسی بات کہہ دی ہےکہ سننے والے حیران ہی رہ گئے ہیں

شکارپور میں صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یا سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے تمام علاقوں کو خالی کرایا جائے گا۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے رینجرز اورسیکورٹی اداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں جہاں کہیں بھی ڈاکووں کا راج ہے اس کا خاتمہ کریں اورعوام کے لیے امن وامان اورپرسکون ماحول پیدا کریں

Leave a reply