اسلام آباد : مہنگائی اور بے روزگاری کے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو شیخ رشید کی طرف سے عیدی کا تحفہ ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا عید کے روز کرائے نصف کرنے کا اعلان کرکے خوشیوں کو دوبالا کردیا
یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اگر سابق حکمرانوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا نہ ہوتا تو آج ملک میں اتنی مہنگائی نہ ہوتی اور میرے ہم وطنوں پر اس کا بوجھ نہ پڑتا. شیخ رشید یہ بھی کہتے ہیں کہ جیسے جیسے حالات بہتر ہوں گے ریل کے کرایوں میں کمی آتی رہے گی