شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے جو کام کیا ہے یہ ایسا شعلہ جوالہ بنے گا جو بھارت کو جلا کر رکھ دے گا.
میں کشمیر کو اندر سے جانتا ہوں.بھارت کشمیر میں اسرائیل کا پیٹرن اسی لیے لایا ہے کہ جب وہ وہاں ظلم کرے گا.لوگ پاکستان کی طرف آئیں گے.
کوئی شخص کشمیریوں کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کرے ، تاریخ اہم فیصلہ لینے جا رہی ہے.آج کشمیر کی گلی گلی میں برہان وانی کی آواز ہے.
آج جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ جنم پایا ہے. جس سے دنیا میں وہ کچھ ہو گا جو بہت ہلاکت خیز ہوگا.
اب مزاکرات کا وقت نکل چکا ہے پاکستان کی ہر حکومت نے مزاکرات کیے لیکن کیا فائدہ ہوا. بھارت اب یہ سب ہندو ازم کو سپورٹ کر رہا ہے. کشمیر میں یہی ہونے جا رہا ہے.
بھارت ایل او سی سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے. 3 سے6 مہینے میں کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے.بھارت کے مسلمان کو کیڑے اورمکوڑے کی طرح زندگی گزارنے کہ بجائے عزت کی زندگی جینا ہوگا. اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا.

کشمیر کا مسئلہ کتنے ماہ میں حل ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید نے بتا دیا
Shares: