کینسر میں مبتلا صحافی کیخلاف نازیبا بیان، وزیر ریلوے شیخ‌ رشید پر پابندی لگا دی گئی

0
49

نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، اسی طرح ان کی تقریبات کی کوریج پر بھی ایک ہفتہ کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ ناصر نامی ویڈیو جرنلسٹ جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، کے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا تھا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جب وزیر ریلوے شیخ رشید نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دورے کا دورہ کیا تو اس دوران مقامی صحافی نے ان کی توجہ ویڈیو جرنلسٹ ناصر کی بیماری کی جانب دلائی تاہم متوجہ کیے جانے پر شیخ رشید احمد نے کینسر میں مبتلا صحافی کیلئے توہین آمیز جملے کہے جسے صحافیوں نے سخت ناپسند کیا اور اس پر بعد ازاں احتجاج بھی کیا گیا،

نیشنل پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی راولپنڈی اسلام آباد میں کوریج اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں داخلے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، نیشنل پریس کلب کی جانب سے ملک کے دیگر پریس کلبوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی شیخ رشید پر ایک ہفتے کی پابندی عائد کریں، واضح رہے کہ شیخ‌ رشید احمد کے اس رویہ پر صحافیوں‌ میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے،

Leave a reply