اسلام آباد :نہیں خان صاحب:شیخ رشید نےعمران خان کوچپ کروادیا:کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی آگئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کےمطابق ویسے توآج بہت سے اہم معاملات کے حوالے سے بات چیت متوقع تھی مگرپی ڈی ایم میں‌ڈرامائی توڑپھوڑ نے ساری حقیقت ہی بدل کررکھ دی ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، انتخابی اصلاحات اور پیٹرول قلت سمیت بلوچستان کے معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شیخ رشید، اعظم سواتی، ملک امین اسلم اور فواد چوہدری سمیت کئی وزراء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک موقع پرعمران خان پی ڈی ایم کی سیاست کے حوالے سے بات کرنے لگے توشیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب اللہ پربھروسہ رکھیں ، ہماری نیت خالص ہے اللہ ہمیں ضائع نہیں کریں‌گے ، جس پرعمران خان اثبات میں سرہلاتے ہوئے خاموش ہوگئے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکہا الیکشن کمیشن کے کردار کو غیر تسلی بخش قراردیا کابینہ ارکان نے بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وزیر اعظم کے موقف کی تائید کی،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات ، پیٹرول کی قلت اور قومی امور پر رائے دی، ملک امین اسلم نے بلوچستان سے متعلق بات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے میں وفاقی کابینہ بھر پور کردار ادا کریگی، وزیر اعظم نے زیارت میں مقامی لوگوں کو فوری گیس کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

Shares: