شیخوپورہ پولیس کی بڑی کاروائی، مجرم گرفتار
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی کاروائی، دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ملزمان کا اعتراف جرم ڈی این اے ٹیسٹ میں دو ملزمان کی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی
ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹن صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود چیئرمین وومین پروٹیکشن بیورو پنجاب فاطمہ چڈھر ایڈیشنل ایس پی آصف امین اعوان اور زیادتی کی شکار لڑکی کومل کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو خطرناک نوعیت کے 41 مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان جیل سے سزا یافتہ بھی ہیں او
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے ملزمان کو فیصل آباد سمندری کے علاقوں سے گرفتار کیا اور ملزمان سے نقدی مال مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا ۔ڈی پی او کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لڑکی سے میچ کرگئے ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزراء میاں خالد محمود اعجاز عالم اگسٹن نے شیخوپورہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا بہت اہم پیش رفت ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی مسلسل دن رات اس کیس سے منسلک رہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے رہے صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس کو وزیر اعلی پنجاب خود ایک تقریب میں کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے اس موقع پر کومل کے والدین نے شیخوپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملزمان بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے