شیخ رشید کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات ، پہنچایا عمران خان کا اہم پیغام
باغی ٹی وی : وزیرداخلہ شیخ رشید کی قطر کے وزیراعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی ہے جبکہ قطرمیں پاکستانی مین پاور بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔شیخ رشید کل قطر کے تین روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے.وزیر داخلہ نےآج قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت.وزیر داخلہ نےپاکستانی نمائشی اسٹال کا دورہ کیا اور مصنوعات دیکھیں.وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بدھ کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قطرکا افغانستان کے پائیدار امن میں کرداربہت مثالی ہے،افغانستان میں پائیدارامن پاکستان اورقطر کا دیرینہ مقصد ہے.افغانستان کےامن میں اسٹیک ہولڈرزسےکامیاب مذاکرات کاسہراقطرکےسرہے.