وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ نہ ملایا، کیا وجہ بنی

0
41

وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ نہ ملایا، کیاوجہ بنی

قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اراکین کا شکریہ ادا کرنے گئے مگر وزیر داخلہ شیخ رشید کو نظر انداز کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے تو ہاتھ ملا لیا لیکن شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔


عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے تو ہاتھ ملالیا لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔تاہم ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ وزیر اعظم نے وزیرداخلہ کو دیکھا تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

Leave a reply