شیخ رشید نے سب ریکارڈ توڑ دیے
باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد 15 ویں وزارت ملتے ساتھ ہی پاکستان میں سب سے زیادہ وزارتیں کرنے والے وزیر بن گئے ،شیخ رشید نےنوازشریف سمیت پانچ وزراء اعظم کی کابینہ میں شامل رہے ۔پہلی مر تبہ نوازکی کابینہ میں1991میں وزیرصنعت بنیں،تین مرتبہ وزیراطلاعات ،دو مرتبہ وزیرریلوے رہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد پاکستان میںسب سے زیادہ وزارتیں کرنے والے وزیربن گئے جمعہ کووزیراعظم عمران خان نے ان کووزارت ریلوے کاقلمدان واپس لے کر اہم ترین وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیاجو شیخ رشید احمد کا15ویں قلمدان ہے ۔
شیخ رشید احمد5 وزراء اعظم کے ساتھ کام کرنے والے بھی وزیرہیں۔ شیخ رشید نے نواز شریف ،میرظفراللہ خان جمالی مرحوم، چوہدری شجاعت حسین ،شوکت عزیز اور اب عمران خان کی کی کابینہ میں وزیر ہیں ۔شیخ رشید احمد پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل ۔ثقافت سیاحت امور نوجوانان ۔محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے۔ 2002 میں وزیر اعظم میرظفر اللہ خان جمالی کےکابینہ میں وزیر اطلاعات رہے۔
اسکے بعد وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے دورمیں بھی وزیراطلاعات رہے ۔ شوکت عزیز کابینہ میں بھی وزیر اطلاعات اوروزیر ریلوے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہی شیخ رشید کو 2018 میں وزیر ریلوے بنایا تھا۔ آج بروز جمعہ 11دسمبر ان کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔شیخ رشید احمد کی یہ پندرہویں وزارت ہے۔ رپورٹ محمداویس