شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، مجرمان کی حوالگی پر قدم اٹھا لیا گیا
شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، مجرمان کی حوالگی پر قدم اٹھا لیا گیا
باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنرکی ملاقات ہوئی ہے ، جس میں پاکستان، برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بات چیت ہوئی. ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا .
وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا . اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید. کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت دیرینہ ہیں،دونوں ممالک میں تعلقات بہت مضبوط ہیں.پاکستان سے متعلق مثبت سیکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو فائدہ ہوا.پاکستان کا بیرونی دنیا میں تاثر بہتر ہوا،
ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے،پاکستان اور برطانیہ میں رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے،
ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ کورونا کنٹرول کرنے سے متعلق پاکستان کے انتظامات اطمینان بخش ہیں، . پاکستان کی داخلی سکیورٹی بہت تسلی بخش ہے،