بالی وڈ کے معروف فلم ساز شیکھر کپور جنہوں نے لازوال فلمیں بنائیں مسٹر انڈیا اور واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ ان کے کریدٹ پر ہیں. انہوں نے جب بھی جو بھی فلم بنائی اسکو بے حد سراہا گیا. لیکن شیکھر کپور کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور دکھائی دیتے ہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انکشاف کیا ہے کہ میں ایک بیماری میں مبتلا ہو گیا ہوں اور اس بیماری کا نام ہے ’ڈسلیکسیا‘ اور کافی عرصے سے میں اس بیماری سے جوج رہا ہوں.یہ کوئی ذہنی بیماری یا معذوری نہیں ہے بلکہ اس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے کے عمل میں
دشواری محسوس ہوتی ہے، تاہم انہیں کند ذہن یا نکما نہیں کہا جاسکتا۔شیکھر کپورکے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے تاہم وہ اس بیماری سے بہت زیادہ خوفزدہ نہیں ہیں. انسٹاگرام پر شیھر کپور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے متعلق معلومات دیتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اکیلا اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میںنے بہت سارے فنکاروں، شاعر اور موسیقاروں سے ملا ہوںجو اس مرض میںمبتلا ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے میں اب وڑول میتھامیٹکس سے اپنی محبت بڑھارہا ہو .