خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں گے، چیف ٹریفک آفیسر

پشاورمیں‌ خواجہ سرائوں کے حقوق اجاگر کرنے کی تنظیم آواز کے عہدیداروں کے وفد نے چیف ٹریفک آفیسرعباس مجید خان مروت سے پبلک ٹرانسپورٹ میں پیش آنیوالی مشکلات کے حوالے سے ملاقات کی ہے، اس موقع پرغیرسرکاری تنظیم آوازکی ڈسٹرکٹ مینیجر جنت محمود، کوآرڈی نیٹرنظارخان، امانت علی، اسد علی، ایکٹیویسٹ ماہی گل موجود تھے، وفد نے چیف ٹریفک آفیسرعباس مجید خان مروت کودرپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواجہ سراؤں کے بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں ہوتی ہے، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسی اور رکشوں میں ڈرائیورزان سے دیگر شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں، اسی طرح ٹیکسیوں میں سفر کرتے ہو ئے ڈرائیور حضرات ان گاڑیوں میں دیگر لوگوں کو بھی بٹھاتے ہیں، جن سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی طرح خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں بھی مشکلات درپیش ہیں،
چیف ٹریفک آفیسرعباس مجید خان مروت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ٹرانسپورٹ کے سلسلے میں درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اس سلسلے میں باقاعدہ ٹریفک حکام ٹرانسپورٹ اڈوں میں جا کر ٹرانسپورٹروں کو آگاہی دی جائیگی، تاکہ خواجہ سراؤں کوان کے مکمل حقوق مل سکیں، خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بھی ٹریفک قوانین کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ خواجہ سراؤں سے اچھا برتاؤ نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Comments are closed.