پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا،شیر افضل مروت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے پیغام جاری کیا گیاہے کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کریں.
شیر افضل مروت ٹیم کی بریکنگ نیوز:
شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔ آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، چھیننی…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
اس سے قبل میڈیا پر خبریں گردش کرہی تھی کہ شیر افضل مروت کو نوشہرہ سے گرفتار کر لیا گیا،تاہم کے پی کے پولیس کی جانب سے انکی گرفتاری کین تردید کی گئی اور اب شیر افضل مروت کے ایک ہنڈل سے یہ پیغام جاری کیا گیا کہ انکو رہا کر دیا گیا اور کل ہر حال میں باجوڑ کنونشن میں حصہ لے گے،








