نواز شریف اپنے وفاداروں اور ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتے،طلال چوہدری

0
139
talal

طلال چوہدری نے کہا کہ میں جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار ہوں۔ اور یہ بھی زہن نشین کر دے کہ نواز شریف اپنے ساتھیوں اور وفاداروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، مجھے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔ ن لیگی رہنما ن طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے، مخالفین کو نواز شریف کی جیت نظر آرہی ہے۔ مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی، ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے۔اُن کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پنجاب کی 95 فیصد نشستوں پراس کی گنجائش ہی نہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کی معیشت آج بھی برے حال میں ہے، عام آدمی بھی مشکل میں ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم احتساب کے بیانیے کو سامنے رکھ کر عام آدمی کی ضرورت سے بھاگنا نہیں چاہتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر ریاست چل ہی نہیں سکتی، ادارے خود سے اپنے لوگوں کا احتساب کریں، ہم اداروں کے کبھی خلاف نہیں، ہم اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں، ہم تلخیوں کو بڑھانا نہیں چاہتے، ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ ظلم کیا۔

Leave a reply