پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

مریم نواز کے کہنے پر جیل میں میرے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا
0
131
pti

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : عدالتی حکم پر شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا پی ٹی آئی رہنما کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور پولیس نے ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا تھا ، انہیں چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی تھی۔

شیر افضل مروت نے رہائی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، مریم نواز کے کہنے پر جیل میں میرے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا۔

عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار مصر کے صدر بن گئے

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے اور مؤقف اختیار کیا کہ رہنما پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےعدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیر افضل مروت سے شورٹی بانڈز لے کر رہا کرنے کا حکم دیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے خالد لطیف خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ کے ججز اور اہلخانہ کی تلاشی پرجاری تنازع ،سپریم کورٹ کا بیان سامنے …

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نظربندی کے خلاف درخواست کو باقاعدہ منظور کرتی ہے اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، شیر افضل مروت کو شورٹی باؤنڈ ڈپٹی کمشنر کے پاس جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ شیر افضل مروت پر نظر بندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

Leave a reply