مریم نواز آج کریں گی ”شیرجوان فورس“ کا آغاز

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ ”شیرجوان فورس“ کے آغاز کی تقریب آج منعقد ہوگی

شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوگی ،مریم نوازشریف شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کریں گی

مریم نوازشریف شیر جوان فورس کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کریں گی .شیر جوان فورس نوجوانوں کی فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت اور سیاسی شعور میں اہم کردار ادا کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور ڈویژن کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ، مئیر ، ڈپٹی مئیر اور عہدیداران کااہم اجلاس طلب کرلیاگیا

اجلاس لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں آج سہہ پہر منعقد ہوگا پارٹی قائد محمد نوازشریف وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کریں گے

Shares: