کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال پرائیڈ اف پرفارمنس استاد شیر میانداد خان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں چوہدری اعجاز کامران،جرار رضوی، ڈاکٹر صغرا صدف،استاد حامد علی خان،نایاب علی خان،انعام علی خان،جوجی علی خان،سید سہیل بخاری،میگھا،احمد نواز انجم،حسن عباس،طاہر سرور میر،علی رضا خان،شاہد خان،انور رفیع،طارق طافو،ندیم سلامت،مسعود سلامت،بابا یحییٰ ،محمد پرویز کلیم،دردانہ رحمٰن ۔سید نور،محسن جعفر،منیر خان،خلیل الرحمٰن قمر،خاور نعیم ہاشمی،غلام عباس،سکندر میانداد،مدیحہ شاہ،،شفقت
سلامت علی خان،ٹیسٹ کرکٹر عابد علی،سہیل وڑائچ اور دیگر شامل تھے ۔تقریب میں شیر میانداد کے گھرانے بارے تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔مقررین نے شیر میانداد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ گلوکار روحانی شخصیت ہوتا ہے۔لوگوں کو صوفیا کے قریب کرنے میں قوالوں کا بہت بڑا کردار ہے۔گلوکار غلام عباس نے کہا کہ قوال بچہ گھرانہ نہایت مستند گھرانہ ہے جس نے قوالی کی بہت خدمت کی۔استاد حامد علی خان نے کہا کہ شیر میانداد کو ان کے کام کے صلے میں ایوارڈ ملا ہے۔خلیل الرحمن قنر نے کہا شیر میانداد اس مقام تک بہت محنت کے بعد یہاں تک پہنچیں ہیں۔