پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل
سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ دو بلوں کی مخالفت کی گئی ہے، شیری رحمان
اپوزیشن نے اس لئے مخالفت کی کیونکہ ان بلوں کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دئیے جارہے تھے، شیری رحمان
بغیر وارنٹ گرفتاری ایف اے ٹی ایف کے مطالبات میں شامل نہیں ہے، شیری رحمان
بغیر وارنٹ گرفتاری کے معاملے کا کسی بھی طرح دفاع نہیں کیا جاسکتا، شیری رحمان
دنیا کی بدترین جمہوریتوں میں بھی بغیر وارنٹ گرفتاری کا کوئی سلسلہ نہیں، شیری رحمان
ایف اے ٹی ایف نے تمام ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے اقتصادی دہشت گردی سے متعلق کسی بل کو لانے کا مطالبہ نہیں کیا، شیری رحمان
ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے اور بنیادی حقوق کی پامالی سے روکنے کیلئے کمیٹیوں میں قوانین کی ترمیم کے حوالے سے کافی محنت کی ہے، شیری رحمان
ایف اے ٹی ایف کو نیب کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ اپوزیشن کا شکار کیا جاسکے، شیری رحمان
سپریم کورٹ کے فیصلے، ہیومن رائٹس واچ اور پاکستان بار کونسل نے اس معاملے پر شکوک کا اظہار کیا ہے، شیری رحمان
ہم پاکستان کو ایک کرپٹ حکومت کے آسرے پر بغیر کسی محاسبے کے پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دے سکتے، شیری رحمان