اداکار شمعون عباسی نے جب سے شیری شاہ کے ساتھ شادی اوپن کی ہے تب سے ہیں وہ خبروں میں، شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کبھی بھی چھپائی نہیں ، میرے سرکل کو ، میری بیٹی فیملی اور محلے والوں کو پتہ ہے کہ میں نے شیری شاہ سے شادی کر لی ہوئی ہے. میں صرف سوشل میڈیا پر اسکو اس لئے نہیں لایا کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک خاص قسم کا طبقہ ہے جو ہر وقت تنقید کرتا رہتا ہے . شمعون عباسی نے مزید کہا کہ ایک روز شیری شاہ نے مجھے کہا کہ آپ کی برتھ ڈے ہے اور میں آپکی تصویر لگا کرآپکی لائف کے حوالے سے ایک نوٹ سوشل میڈیا پر لکھنا چاہتی ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے لگا لو ، ایکدم سے اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ نہیں لوگ باتیں
کریں گے ایک طوفان اٹھ جائیگا ، تو میں نے کہا کہ تم کیوں ڈر رہی ہو میری اہلیہ ہو ایسی باتوں سے کیوں گھبراتی ہو، جن کو پتہ ہونا چاہیے ان سب کو پتہ ہے. لہذا ہم میاں بیوی ہیں تم میری تصویر شئیر کر سکتی ہو. شمعون نے مزید کہا کہ مجھے ہر ایونٹ میںجانا پسند نہیں کام ملنا ہے تو گھر بیٹھے بھی مل جائیگا اور مجھے ملتا ہےالحمد اللہ .