اداکارہ شیری شاہ جنہوں نے ماڈلنگ سے شوبز میں قدم رکھا اس کے بعد اداکاری بھی کی اور پروڈکشن میں‌بھی آئیں ، انہوں نے شمعون عباسی کے ساتھ شادی کی اور چار سال تک اس شادی کے بارے میں کسی کو نہیں‌بتایا، تاہم ان کے شوہر شمعون عباسی نے اب شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعتراف کر لیا ہے. شیری شاہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہم نے بہت برے حالات دیکھتے ، میری والدہ بالکل اکیلی رہ گئیں تھیں وہ گھریلو خاتون تھیں ، گھر میں کوئی کمانے والا نہیں‌تھا، محض بیس سال کی عمر میں مجھے گھر سے باہر کمانے

کےلئے نکلنا پڑا. شیری شاہ یہ سب بتاتے ہوئے اشکبار ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی میں بہت برا وقت دیکھاہے وہ وقت کبھی نہیں‌بھولتا. انہوں نے کہا کہ میرے والد ٹینکرز کا کام کرتے تھے وہ سارے ٹینکرز جب چوری ہوئے تو ہمارے گھر پر قبضہ ہو گیا تھا، اس کے بعد ہماری زندگی بہت مشکل ہو گئی تھی لیکن وقت گزر گیا، لیکن یادیں چھوڑ گیا ہے، میرے والد کاش دیکھتے کہ ان کی بیٹی نے گھر کے حالات بدلے. یاد رہے کہ شیری شاہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.

Shares: