وزیر مملکت آئی ٹی کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے اجلاس
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 50 ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور بھی موجود تھے۔اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لیئے مالی سال 2024۔25 کے لیئے 23 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ایس ایف کے لیئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیئے 5.5 ارب روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں یو ایس ایف کی جانب سے جاری اور مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ دریں اثناء، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اگنائٹ کے 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں اگنائٹ کے لیئے مالی سال 2024-25 کے لیئے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اگنائٹ کے لیئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیئے 639.87 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات
خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات
سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق
قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟
خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار