شیعہ علما کونسل کی طرف سے عید کب ہو گی ، نوٹیفکیشن جاری

شیعہ علما کونسل کی طرف سے عید کب ہو گی ، نوٹیفکیشن جاری

باغی ٹی وی :شیعہ علما کونسل نے عید الفطر بروز اتوار 25 مئی کو منانے کا اعلان کردیا جس وجہ سے وہ آج عید نہیں منا رہے . اس سلسلے میں‌اپنا ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل نے متفقہ طور پر یہ اعلان کیا کہ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے نزدیک کل 24 مئی کو 30 رمضان ہے اور یکم شوال 1441ھ 25 مئی 2020 ء کو ہو گی لہذا عید الفطر 25 مئی کو ہو گی .

واضح رہے کہ اس سے قبل عید کے چاند کے بارے وزیر سائنس فواد چوہدری اور رؤیت ہلال کیمیٹی کے درمیان اختلاف چلتا رہا اور ایسی خبری بہت تیز رہی‌ ہیں.
قبل ازیں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

ملک کے دیگر صوبوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تیار کردہ چاند کے کیلینڈر کے مطابق پاکستان میں کل (24 مئی کو) عیدالفطر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ، پسنی، جیونی، بدین اور ٹھٹہ میں 7 بجکر 36 منٹ سے لے کر 8 بج کر 14 منٹ کے درمیان چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ پشاور میں مفتی پوپلزئی نے کل عید منانے اعلان کیا ہے

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے فواد چوہدری کی جانب سے عید کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی اور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.