مزید دیکھیں

مقبول

یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش...

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
انار کلی دھماکے کی فوٹیجز کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ تک آیا ہے مبینہ دہشت گرد نے جائے وقوعہ پر ایک بیگ رکھا
مبینہ دہشت گرد کے جانے کے 4 منٹ بعد دھماکہ ہوا مبینہ دہشت گرد کے فرار ہونے کی مزید فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں

انارکلی دھماکہ ، آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سیف سٹیز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا آئی جی پنجاب نے انارکلی دھماکے کی تمام فوٹیجز کا جائزہ لیا چیف آپریٹنگ آفیسر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی. آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انار کلی دھماکے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں سمیت تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں،

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے انتہائی دکھ اور افسوس ہے،دھماکہ ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں،5افراد کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ خیز مواد نصب تھا،دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،جب بھی الرٹ آتا ہے اس پر اقدامات کیے جاتے ہیں، دہشتگردی جیسے واقعات پر پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بھی انار کلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ شہرکا امن خراب کرنیوالوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے جبکہ مونس الٰہی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے،

تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی قیادت نے انار کلی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اس سانحہ کی زمہ دار کہیں نہ کہیں لاہور انتظامیہ بھی ہے۔

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ لاہور انارکلی بازار میں دھماکہ سے جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم پاکستانیوں کے اہلخانہ کو مولا کریم صبر جمیل عطا فرمائے لاہور انارکلی بازار میں دھماکہ سے زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیے اسلام آباد، پشاور اور اب لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت پاکستان عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے پورے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہے لیکن وزیر داخلہ کو اپوزیشن کی فکر کھائے جارہی ہے مہنگائی بیروزگاری کورونا اور اب دہشتگردی حکومت بتائے عوام کہاں جائے وزیراعظم اپوزیشن کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے پر توجہ دیں

لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan