اسلام آباد: پاکستان معاشی کامیابی کیطرف سفر تیزی سے طئے کرنے لگا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کولیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ پہلی سہ ماہی کے بڑے ٹیکس ہدف کا 90 فیصد حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے ٹیکس دینے والے پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
![]() | پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا |
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا ستمبر 960 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کی توقع ہے۔شبر زیدی کہتے ہیں کہ 960 ارب روپے محصولات میں 15 ارب کے ٹیکس ری فنڈ شامل نہیں ہیں، مقامی ٹیکس محصولات میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
https://twitter.com/ShabarZaidi/status/1178733630400716804?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1178733630400716804&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Falhumdullilah-domestic-tax-collection-increased-by-25-percent-says-shabbar-zaidi%2F
رات گئے اسلام آباد سے آنے والی خبروںمیںبتایا گیا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ حوصلہ شکنی کے اقدامات سے درآمدات کی مالیت 3 ارب ڈالر کم رہی ہے، تین ارب ڈالر کم درآمدات سے 125 ارب روپے کا ٹیکس نہیں ملا ہے۔کم درآمدات کے سبب ٹیکس کا ہدف حاصل ہوگیا، اللہ کا شکر ہے،
https://twitter.com/ShabarZaidi/status/1178731982668345344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1178731982668345344&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Falhumdullilah-domestic-tax-collection-increased-by-25-percent-says-shabbar-zaidi%2F
دوسری طرف اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے، 120ارب ڈالرکی خطیررقم بیرون ملک غیرقانونی رکھی گئی ہے، ٹیکس ادا کرنیوالوں کوپیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے۔جو ٹیکس اداکرکے بیرون ملک جاتے ہیں ان کوآسانیاں دی جائیں گی، ماضی میں درست سمت میں کام نہیں ہورہا تھا ، اب منظم اوردرست سمت میں کام شروع ہوگیا ہے۔
“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰخان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے | ![]() |
---|