پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

0
40

کراچی: پاکستان میں امریکی نظام وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ خودکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کی طرز پر ٹیکس گزاروں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

آئی کیپ میں‌گفتگوکرتےہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا عوامی تصور بہترکرنےکی ضرورت ہے کیونکہ عوام کو اعتبار نہیں اورانہیں خوف ہے کہ اگر وہ ٹیکس ادا کریں گے تو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑے گا، البتہ اب امریکی طرز کا ٹیکس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی عوام کوخوف ہوتا ہے حکومت کے پاس ہماری معلومات ہیں، اس نظام سے عوام میں ایف بی آر کا خوف ختم ہوگا، ریٹرن میں ظاہر کی جانے والی معلومات پر ہی ایف بی آر کام کرتا رہا مگر اب تمام اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

شبرزیدی کہتے ہیں‌ کہ کراچی کے اکثر دکان دار، تاجر سال میں ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایف بی آر کے پاس ٹیکنالوجی اور آٹو میشن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں، ٹیکس گزاروں اور محکمے کے درمیان رابطہ کم کرنا ضروری ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو فیس لیس بنانے پر کام کررہےہیں، ٹیکس ادائیگی کے سسٹم کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ماضی میں ادارے کے پاس کوئی ڈیٹا بینک نہیں تھا البتہ اب سسٹم بنایا جارہا ہے جس میں ٹیکس گزاروں کی ظاہر نہ کی جانے والی معلومات ہوگی۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن اب آن لائن کی جاسکتی ہے، آئندہ سال فیس لیس ای آڈٹ سسٹم متعارف کرائیں گے جس کی مدد سے معلوم ہوگا کہ کون آڈٹ کررہا ہے، ورلڈ بینک کی معاونت سے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر کے پراسیس پیچیدہ ہیں جنہیں آسان بنایا جارہا ہے

Leave a reply