وزیر اطلاعات کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیر اطلاعات کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی۔بی۔اے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

شبلی فراز نے کہا میاں عامر محمود کو چیئرمین، سلمان اقبال اور میر ابرہیم کو وائس چیئرمین، شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل، احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اطہر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

الیکٹرانک میڈیا معاشروں پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ فیصلہ سازی ،رائے عامہ کی تشکیل اور عوام کی حالات سے آگاہی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ پی بی اے کی نو منتخب قیادت میڈیا صنعت بالخصوص صحافیوں اور ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرے گی.

Comments are closed.