وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سینیٹ میں خطاب کرنے سے کس نے روک دیا؟

0
38

وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سینیٹ میں خطاب کرنے سے کس نے روک دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بیانیے پر افسوس ہے

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ گوجرانوالہ سے شروع ہوا ،اپوزیشن کے بیانیہ پر دشمن ملک میں کھیلا جارہا ہے ،بطور وزیراطلاعات مجھے ملک کے حق میں آواز اٹھا نے سے کوئی نہیں روک سکتا ،

چیئرمین سینیٹ اور شبلی فراز کے درمیان نوک جھونک ہوئی،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رول ہو، لیکن سب سے پہلے ملک ہے،ہمارے مخالفین ایک بیانیہ چلا رہے ہیں، اس پر بات کرنا چاہتا ہوں،میں دشمنوں کے خلاف پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا چاہتا ہوں،جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں کہہ تو رہا ہوں شبلی فراز اسٹیٹمنٹ دیں، میں کب منع کررہا ہوں،اجلاس متاثر ہو رہا ہے،

شبلی فراز نے کہا کہ دشمن کو پیغام دینا چاہتا ہوں،آج دل گرفتہ ، رنجیدہ ہوں،آج اخبار اور سوشل میڈیا دیکھا  ،اپوزیشن ایسا بیانیہ لےکر چلتی ہے،ان کا ضمیر جگانا چاہتا ہوں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر صاحب یہ بات کرنا لازمی نہیں ،اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر بات کر سکتے ہیں آپ ،جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ملک کے خلاف بیانیہ سے کوئی اور اہم ایشو ہے

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کو تقریر کرنے سے روک دیا،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شبلی فراز ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد اپنا بیان دے دیں

قائد ایوان شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے شروع ہونے والا بیانیہ اداروں کے خلاف تھا،کوئٹہ جلسے میں بھی اداروں کے خلاف تقاریرکی گئیں،قومی ادارے ہو یا قومی زبان پر باتیں آپ کس جانب جارہے ہیں ؟

Leave a reply