شیخ رشید کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ، مزمت کرتا ہوں ، بلاول بھٹو
شیخ رشید کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ، مزمت کرتا ہوں ، بلاول بھٹو
باغی ٹی و ی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر ریلوے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔ وہ معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے لیے گلگت بلتستان انتخاب ٹیسٹ کیس ہوگا۔ میں خود وہاں جا کر الیکشن کو لیڈ کروں گا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایل اے 1 سے امجد حسین ایڈووکیٹ، گلگت 2 سے جمیل احمد، جی بی ایل اے 3 سے آفتاب حیدر اور جی بی ایل اے 6 سے ظہور احمد امیدوار ہونگے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس کی باتوں کو باہر نہیں کیا جاتا۔ آرمی چیف بھی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے الیکشن شفاف ہوں۔ 2017ء کے پیپلز پارٹی منشور کے تحت ہی الیکشن میں حصہ لیں گے، ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کریں گے۔ باقی جماعتوں کا شاید موقف تبدیل ہو رہا ہے لیکن ہمارا نہیں بدلا۔
ایک نہیں دو دو ملاقاتیں ہوئیں.شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور نیشنل سیکیورٹی سمیت اہم ایشوز پر ہمیشہ تعاون کیا اور کرتے رہیں گے۔ موجودہ حکومت نے ایسا ماحول بنا دیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کی بریفنگ بھی خفیہ نہیں رہیں گی۔ نیشنل سیکیورٹی بریفنگ پر اگر وزیراعظم اپنا کام نہیں کر سکتے تو کسی اور کو موقع دیں۔انہوں نے وزیر ریلوے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔ وہ معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل میں نے اس ملاقات کی اصل حقیقت پیش کی،پندرہ بیس جتنے بھی لیڈر تھے انہوں نے ملاقات کی ،آج مریم نواز نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ یہ ملاقات نہیں ہوئی اور اس ملاقات کا نواز شریف کو نہیں پتہ ،یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایک نہیں دو دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ، کل میں 5 بجے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کر کے پوری قوم کو واضح کروں گا