شفاہسپتال اسلام آباد یاحماس کاعسکری ہیڈ کوارٹر:اسرائیل نےمیزائل مارمارکرفلسطینیوں کی لاشوں کےڈھیرلگادیئے

0
79

تل ابیب :شفاہسپتال اسلام آباد یا حماس کا عسکری ہیڈکوارٹر:اسرائیل نے میزائل مار مارکرفلسطینیوں کی لاشوں کےڈھیرلگا دیئے ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل اوراسرائیل کے ہمنوا امریکی میڈیا چینلز جن میں سی این این بھی شامل ہے بڑی دیدہ دلیری سے جھوٹ بول کردنیا کوفلسطینیوں پرحملے کرنے کا جوازپیش کرتے رہے

اس حوالے سے کچھ ایسے شواہد ملے ہیں کہ جن سے صاف پتا چلتا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع اوراسرائیلی میڈیا وہ خبریں نشرکرتےرہےجن کا مقصد صرف اورصرف جھوٹ کا سہارا لے کرفلسطینیوں‌ کے قتل عام کا جواز پیش کرنا تھا

 

اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سی این این جیسے بڑے بڑے نام بھی اس موقع اسرائیلی جھوٹ کوسچ ثابت کرنےکی ناپاک کوشش کرتے رہے

اس حوالے سے ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ جن سے اسرائیلی حملوں کے بعد کس طرح جھوت بولتے رہے ، اسرائیل نے دنیا کوباورکرایا کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے عسکری ہیڈ کوارٹر پر اس لیے حملے کیے ہیں کہ وہاں حماس اسرائیل پردہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے تیاری کررہی تھی

دوسری طرف اسرائیل نے اس حوالے سے جوتصاویر شیئر کی ہیں وہ پاکستان کے اسلام آباد میں قائم شفا ہسپتال کی شیئر کرکے دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی

 

 

ایسے ہی اسرائیلی فضائی حملوں نے الجالہ ٹاور کو ایک گیارہ منزلہ عمارت قرار دے دیا ، جس میں غزہ کی پٹی میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر قائم تھے۔ اس سے کچھ دن پہلے ہی اسرائیلی فوج نے الہندے ، الجوہارا اور الشورک ٹاوروں پر بھی بمباری کی تھی ، جن میں ایک ساتھ درجن سے زائد مقامی اور بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی موجود تھے۔

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 20 برسوں میں اسرائیل کے ذریعہ ٹاور کو نشانہ بنایا جانے والا ٹاور مقامی آبادی کی تجارتی ، سماجی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی جھوٹوں‌ کو بے نقاب کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پہلے بھی جھوٹ سے مہمات کیں اوراب بھی جھوٹ کا سہارا لیا اوراب وقت آگیا ہے کہ دنیا اورعالمی ادارے ان جنگی جرائم کی تحقیقات کریں اوردنیا کے سامنے اسرائیل کی بدمعاشی ، جھوٹ ، فریب اوردہشت گردی کے پول کھول کراس کے لیے سزا کا تعین کریں

Leave a reply