بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جنہوں نے اپنے بہترین کام کی بدولت شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ، انہوں نے ٹی وی پر نہایت شہرت سمیٹی ان کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ بالی وڈ انکو فلموں میں لینے کے لئے مجبور ہو گیا۔ شفالی شاہ کو پہلی بار 1998میں فلم ستیا میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ۔ اس میں انہوں نے اداکار منوج باجپائی کے مقابلے میں کردار ادا کیا۔ پہلی ہی فلم میں ان پر ایک ایسا گانا پکچرائز ہوا کہ جو کہ ہندی گانوں میں ایک کلاسک کی حیثیت رکھتا ہے۔ گانے کے بول تھے سپنے میں ملتی ہے ، اس گیت نے بہت شہرت حاصل کی ، اس میں شفالی اور منوج
باجپائی ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔ اس گیت سے جڑی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے شفالی شاہ نے کہا ہے کہ میرے دوست آج بھی مجھے سپنے میں ملتی ہے بجا کر چھیڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب میرے دوست مجھے میر ا ہی گانا بجا کر یا گا کر چھیڑتے ہیں ، اس گیت اور فلم کے ساتھ میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔