بہاولپور میں شکاری ہی شکار ہوگیا جانئے تفصیل
چولستان میں سینکڑوں ہرنوں کاغیر قانونی شکار کرنے والا انتہاٸی بااثر ملک امیر وڈھ نامی شکاری گرفتار.محکمہ واٸلڈ لاٸف کی ٹیم نے ملک امیروڈھ کو چولستان سے شکار کرنے کے دوران گرفتار کیاملک امیر وڈھ ہرن کے علاوہ نایاب ترین پرندے انڈین بکھڑ کا بھی شکار کرتا تھا.وہ ہرن اور انڈین بھکڑ کا شکار کرکے بااثر بیوروکریسی کی خدمت میں پیش کرتا تھا.اس کی أر پی او ملتان وسیم سیال اور دیگر بااثر شخصیات کے ساتھ تصویریں بھی حاصل کرلی گئی.
ملک امیر وڈھ کی گرفتاری کے بعدمحکمہ واٸلڈ لاٸف کے افسران کو بااثر ترین بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ٹیلی فون محکمہ واٸلڈ لاٸف نے اسے 1لاکھ جرمانہ کرکے چھوڑ دیا.محکمہ واٸلڈ لاٸف کو انتہاٸی دباو کے باعث ملک امیر وڈھ کو 4گھنٹوں بعد رہا کرنا پڑا.