ایس ایس پی شکار پور کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی

0
65

پولیس اور رینجرز نے شکارپور کے قریب کچے میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکارپور کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے گرفتاری دے دی۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق حکومت نے ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکو ڈاڈو شیخ قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور دیگر 42 مقدمات میں مطلوب تھا۔

Leave a reply