پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، شہباز شریف

0
79

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سسٹر زیف کی ملاقات کی ہے شہباز شریف کی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف کو 2023 کا گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارک دی. سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سسٹر زیف کی شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دعوت دی تھی،
ملاقات میں سکول نہ جانے والے بچوں، فروغ تعلیم اور تدریس کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


سسٹر زیف نے شہباز شریف کی تعلیم اور ترقی کے لئے خدمات کو سراہا شہباز شریف کا سسٹر زیف اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گفتگو میں کہا ہے کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو آپ جیسی بیٹی پر فخر ہے، پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کر کے ہی پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، اور بچوں اور بچیوں کی تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے،
سسٹر زیف نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے فروغ تعلیم کے لئے پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ، دانش سکول، تعلیمی وظائف، ای بکس، آئی ٹی اور لیپ ٹاپ سکیمز کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید جذبے سے قوم کی خدمت کروں گی،
سسٹر زیف نے حوصلہ افزائی کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا پاکستان کی سسٹر زیف کو 8 نومبر کو پیرس میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں تقریب میں 2023 کا گلوبل ٹیچر پرائز دیا گیاملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں

Leave a reply