شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں شکست کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن، ریاست وسکونسن اور پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر بار بار ووٹوں کی گنتی میں دھوکے کا خدشہ ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے پہلے ہی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

امریکی صدر اپنی شکست دیکھتے ہوئے بار بار ٹویٹ کے ذریعے اپنی پریشانی کا اظہارکررہےہیں ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات کئی اہم ریاستوں میں مجھے جو بائیڈن پر برتری حاصل تھی، جیسے ہی پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوئی تو نتائج بدلنا شروع ہوگئے، جادوئی طور پر میرے ووٹ کم اور جو بائیڈن کے ووٹ بڑھنا شروع ہو گئے ، انتخابی ماہرین نے بھی اس بات کو مکمل طورپر حیرت انگیز قرار دیا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مجھے دھاندلی سے ہرایا جارہا ہے اس کا بڑا ثبوت یہ ہےکہ جب بھی پوسٹل بیلٹ کی گنتی کرتے ہیں تو ڈیموکریٹس کی ووٹوں میں حد سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

Comments are closed.