عمران خان کو پنجاب میں بھی شکست نظر آنے لگی، بڑا حکم دے دیا

0
48

عمران خان کو پنجاب میں بھی شکست نظر آنے لگی، بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست اور جے یو آئی کی کامیابی کے بعد وزیراعطم عمران خان کو پنجاب میں بھی شکست ابھی سے نظر آنے لگ گئی ہے، خیبر پختونخواہ جہاں دو بار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بن چکی اب بلدیاتی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر کے جے یو آئی کو چن لیا، پشاور کا میئر جے یو آئی کا بن گیا جبکہ مجموعی طور پر زیادہ نشستیں جے یو آئی کے پاس ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دوسرے فیز کے الیکشن کے لئے خود سے امیدوار منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب پنجاب میں بھی وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ انکو بنیاد پر پنجاب سے ووٹ لیے جا سکیں،

وزیراعظم کے حکم پر حکومت نے سیاسی حریفوں کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنے کے لئے بڑا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔اس مقصد کے لیے پورے صوبے میں یونیورسٹیز ، کالجز اوردیگرتعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،

ذرائع کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ میں بڑا ترقیاتی پیکیج دے دیا ہے، ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری13دسمبر کو لاہور اجلاس میں دی گئی، اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 76 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں یونیورسٹیاں، بڑی سڑکیں، فلائی اوورز، اسپورٹس، زراعت اور انڈسٹریل اسٹیٹ قابل ذکر ہیں، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور منڈی بہاؤالدین کو منصوبےدیئےگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے125ارب کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، سب سےزیادہ71 ارب روپےسڑکوں اورفلائی اوورز کی تعمیر پر لگیں گے، 26ارب روپے کی لاگت سے4یونیورسٹیاں تعمیر کی جائینگی، یہ یونیورسٹیاں سمبڑیال، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ میں تعمیر کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین سےسرائےعالمگیرروڈ پر 10ارب روپے لگیں گے،جلالپور جٹاں سےگجرات روڈپر2 ارب روپےلاگت آئےگی اسی طرح کھاریاں ڈنگہ روڈپربھی 2 ارب خرچ ہوں گے جبکہ سیالکوٹ رنگ روڈپر15ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ سے گوجرانوالہ روڈ پر5 ارب، مرید کےنارووال روڈ پرڈیڑھ ارب خرچ ہوگا جبکہ وزیرآباد ڈسکہ روڈپر فلائی اوور70کروڑکی لاگت سےتعمیرہوگا، نیوانڈسٹریل اسٹیٹ گجرات پرایک ارب30کروڑلگیں گے۔

ذرائع کے مطابق چاول کی پیداواربڑھانےپر1ارب89 کروڑ خرچ ہونگے، گندم پرایک ارب 10کروڑ، سرجیکل سٹی سیالکوٹ پرایک ارب 70 کروڑ، ہائی پرفارمنس کرکٹ اکیڈمی سیالکوٹ پر50کروڑلگیں گے۔بیشتر ترقیاتی منصوبے 2023اور چند آئندہ سال میں مکمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان اضلاع میں پی ٹی آئی کے3، ق لیگ کے2 اور ن لیگ کے15ایم این ایزہیں، لاہور میں ہونیوالےاجلاس کی تفصیلات اور تصاویرجاری نہیں کی گئی تھیں۔

Leave a reply