مزید دیکھیں

مقبول

شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا ​​شیٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

اندھیری کی ایک عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکا دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا۔

تاہم شیٹھی فیملی نےسیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا پیر کے روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی لیکن ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔

عدالت نے کہا شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے یہ ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی فرم میں شراکت دار تھیں اور انہیں قرض کی واپسی سے کوئی لینا دینا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ کردیا

لہذا درخواست گزار ملزم نمبر 2 اور 3 (شلپا اور شمیتا) کے خلاف ٹرائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم پر روک لگا دی جاتی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزار/ملزم نمبر 1 (سنندا) کے خلاف کارروائی کرے۔ مجسٹریٹ نے سنندا شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔