کراچی کےساحل پر ریت میں پھنسنے والے بحری جہازہینگ ٹو نگ77 کو حکومت نےتحویل میں لےلیا ۔

باغی ٹی وی : جہاز کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے بحری جہاز کے اطراف سے ریت کو نکالا جا رہا ہےجہاز کو نکالنے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی مشینری کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے گزشتہ روز سمندر میں طغیانی کے سبب آپریشن روک دیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں سمندر کے اندر اینکر گاڑ کر اس سے بندھے تار سے جہاز کو سمندر میں پانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے تار کھینچنے کیلیے ساحل پر کھڑی بارج کی طاقت استعمال کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹگ بوٹ کے ذریعے جہاز کو کھینچا جائے گا۔

وزارت بحری امور کے حکم نامے کے مطابق ماہرین نے جہاز کو سمندری کاموں کےلیےناقابل استعمال قرار دیا ہے جہاز کا نیویگیشن سسٹم اور مشینری خراب حالت میں ہے، یہ انسانی جانوں کےلئےبھی خطرہ ہے۔

وزارت میری ٹائم نےسی ویو پرپھنسے جہاز کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے اسے قبضے میں لینا کا فیصلہ کیا تھا جہاز ہینگ ٹانگ 77 کے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیاہے۔

بحری جہازہینگ ٹانگ77کو سی وردی نہ ہونے پر پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت کو قبضے میں لیا گیا ہےجہازکوتسلی بخش رپورٹ کے بعدچھوڑدیا جائےگا حکومت پاکستان کی جانب سے جہاز کےکپتان اور مالک کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا گیا تھا۔

اور کہا گیا تھا کہ یہ واضح کریں کہ جہاز فٹنس کے اعتبار سے بالکل ٹھیک ہےاور سمندرمیں چلنے کے قابل ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی دستاویزات اورتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔


دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کو ضبط کرنے کے آحکامات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہے پھنسے بحری جہاز کا نیویگیشن پاور مشنری خراب ہے جبکہ جہاز کا انجن بھی بہت کمزور پایا گیا ہے پھنسا ہوا بحری جہاز اس حالت میں انسانی جان اور دوسرے بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کی شب بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 انجن کی خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث سی ویو پر آکر پھنس گیا تھا۔

Shares: