شیریں مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔ وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔

وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔ خیال رہے کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دے دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی تھی، عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

Shares: